لاہور قلندر کی نمائندگی کرنیوالے معروف کرکٹر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنےوالے نمیبیا کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزا نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

ٹی20 ورلڈکپ میں انگلینڈ کے خلاف اپنے آخری میچ سے قبل نمیبیا کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزا نے اعلان کیا کہ وہ اس میچ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے۔نارتھ ساؤنڈ میں ٹی20 ورلڈکپ کے 34ویں میچ میں گروب بی کی ٹیم نمیبیا نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے خلاف اپنا آخری میچ کھیلا، جس میں انہیں ڈی ایس ایل میتھڈ کے تحت 41 رنز سے شکست ہوئی۔123 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ڈیوڈ ویزا اپنی آخری انٹرنیشنل اننگز میں 12 گیندوں پر 27 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے تو جوفرا آرچر سمیت دیگر انگلش کھلاڑیوں نے ہاتھ ملا کر انہیں داد دی، اور انہوں نے اپنا بیٹ اور ہیلمٹ اٹھاکر تماشائیوں کا شکریہ ادا کیا، بعد ازاں نمیبیا کے کپتان سمیت پوری ٹیم نے انہیں کرکٹ کا بیٹ اٹھاکر روایتی گارڈ آف آنر پیش کرکے گراؤنڈ سے رخصت کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close