کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

ویب ڈیسک(پی این آئی)کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی پرو لیگ کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ 35 گول کرنےکا ریکارڈ اپنے نام درج کروا لیا۔

سعودی پرو لیگ میں الاتحاد کے خلاف میچ میں کرسٹیانو رونالڈو نے پہلے ہاف کے آخری لمحات میں گول بنایا اور النصر کلب کو برتری دلا دی۔دوسرا ہاف شروع ہوا اور 69 ویں منٹ میں رونالڈو نے ایک اور گول بنایا، ساتھ ہی سعودی لیگ کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ 35 گول بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔میچ کے آخر بیس منٹ میں النصرکلب نے مزید دو گول بنائے، میچ میں الاتحاد کلب دو گول بنا سکی، النصر کلب نے میچ دو کے مقابلے میں چار گول سے جیت لیا۔میچ میں رونالڈو نےسات سال پہلے ایک سیزن میں عبدالرزاق حمد اللہ کا 34 گول کا ریکارڈ توڑ دیا۔سعودی سیزن میں الہلال پہلے جب کہ النصر کی ٹیم مسلسل دوسرے سال دوسرے نمبر پر رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں