مشہور فٹ بالرکا ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویب ڈیسک(پی این آئی)انگلش فٹبال کلب ریال میڈرڈ کے سٹار کھلاڑی ٹونی کروس نے پروفیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

34 سالہ جرمن مڈفیلڈر ٹونی کروس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری اپنے جذباتی پیغام میں پروفیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔سٹار فٹبالر کا 10 سال کے عرصے پر محیط شاندار کیرئیر موسم گرما میں یورو میں جرمنی کی نمائندگی کرنے کے بعد اپنے اختتام کو پہنچ جائے گا۔ٹونی کروس نے اپنے پروفیشنل سفر کا آغاز بائرن میونخ سے کیا جہاں انہوں نے تین بنڈس لیگا ٹائٹل اور یو ای ایف اے چیمپئنز لیگ جیتی۔کروس نے کلب میں شامل ہونے کے بعد سے ریئل میڈرڈ میں کل 21 بڑی ٹرافیاں جیتی ہیں جن میں چار چیمپئنز لیگ اور چار لا لیگا ٹائٹل شامل ہیں۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ درست فیصلہ ہے، میں اپنے کیرئیر کو بہترین طریقے سے ختم کرنا چاہتا تھا اور یہ سیزن میرے بہترین سیزنز میں سے ایک رہا ہے، میں چاہتا ہوں کہ آپ مجھے اسی طرح یاد رکھیں جیسے میں ابھی ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close