معروف فٹ بالر کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج

لندن(پی این آئی) برطانوی فٹ بالر مائیکل ایمرے کے خلاف خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں مقدمے کی کارروائی شروع ہو گئی۔

میل آن لائن کے مطابق 33سالہ مائیکل ایمرے برطانوی فٹ بال کلب ویرنگٹن ریلینڈ میں ریزرو گول کیپر تھے جب ان پر ایک ہوٹل روم میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا۔مائیکل ایمرے کے خلاف ینٹ ایلبنز کرائون کورٹ میں مقدمے کی سماعت ہوئی جہاں اپنے دفاع میں بولتے ہوئے مائیکل ایمرے نے کہا کہ انہوں نے خاتون کے ساتھ اس کی رضامندی سے جنسی تعلق قائم کیا تھا تاہم انہوں نے خاتون کی سوتے ہوئے تصویر بنا کر ساتھی کھلاڑیوں کو بھیجنے پر شرمندگی کا اظہار کیا۔مائیکل ایمرے نے خاتون کی تصویر واٹس ایپ کے ذریعے دوستوں کو بھیجی اور طنزیہ طور پر انہیں بھی اس غیرانسانی فعل میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی۔ عدالت میں مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close