قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیتنے والی قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 5 ،5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان مقابلہ ہوا۔پاکستان نے پہلے دونوں سیٹ 21-25، 19-25 سے اپنے نام کیے، تیسرے سیٹ میں ترکمانستان نے 25-20 سے کمبیک کیا۔ پاکستان نے میچ کا چوتھا سیٹ 14-25 سے جیت کر ٹائٹل اپنےنام کرلیا۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے۔بعد ازاں احسن اقبال نے قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 5،5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان والی بال فیڈریشن اور ٹیم کو سینٹرل ایشین چیمپئن شپ جیتنے پر مبار کباد پیش کرتا ہوں، ٹورنامنٹ کے ذریعے سینٹرل ایشیا ممالک کے درمیان تعلقات مزید بڑھیں گے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ والی بال ٹیم کا کوئی کھلاڑی بے روزگا رہے تو اسے 7 دنوں میں نوکری دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close