اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، فائنل میچ میں شکست کے باوجودقومی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان

لاہور (پی این آئی) حکومت پنجاب نے قومی ہاکی ٹیم کے لیے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

وزیر کھیل پنجاب فیصل کھوکھر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سلطان اذلان شاہ کپ میں عمدہ کارکردگی پر قومی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔ وزیر کھیل پنجاب کا کہنا تھا کہ ‏ جذبے، جوش، ولولے اور محنت سے قومی ٹیم نے اذلان شاہ کپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی، فائنل میں پاکستان کا کھیل شاندار رہا۔فیصل کھوکھر کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر قومی ٹیم نے عالمی افق پر قومی پرچم بلندکیا ہے، حکومت پنجاب قومی کھیل کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرےگی۔خیال رہےکہ 30 ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جاپان نے پاکستان کو شکست دے دی۔ پاکستان نے 2011 میں آخری بار اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا تھا۔ پاکستان نےٹورنامنٹ آخری بار 2003 میں جیتا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں