فٹبال کی دنیا سے افسوسناک خبر آگئی

ویب ڈیسک (پی این آئی)ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

ارجنٹائن میڈیا کے مطابق لوئیس مینوٹی گزشتہ چند ماہ سے کافی علیل تھے اور اتوار کو بیونس آئرس میں ان کا انتقال ہوگیا۔85 سالہ مینوٹی ارجنٹائن کے لیجنڈ فٹبال کوچ تھے، 1978 میں ہوم گراؤنڈ پر فٹبال ورلڈکپ جتینے والی ارجنٹائن ٹیم کے وہ ہیڈ کوچ تھے۔انہوں نے اسپین کے کلب بارسلونا کو بھی ٹرافیاں جتوائیں، وہ یوتھ ورلڈکپ جیتنے والی ارجنٹائن کی انڈر 20 ٹیم کے کوچ تھے۔مینوٹی پاکستان ہاکی ٹیم کے بڑے مداح تھے اور ورلڈکپ جیتنے کی حکمت عملی انہوں نے پاکستان ہاکی ٹیم سے ہی متاثر ہوکر بنائی تھی۔1978 میں جب پاکستان ہاکی ٹیم ارجنٹائن میں موجود تھی تو مینوٹی پاکستان ہاکی ٹیم سے ملاقات کیلئے آئے تھے، اس موقع پر ان کی پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ وحید خان سے ملاقات ہوئی جنہوں نے انہیں ڈبل اٹیک سمیت متعدد ٹپس دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں