شعیب ملک سے طلاق، ثانیہ مرزا نے درد بھری پوسٹ شئیر کردی

حیدرآباد(پی این آئی)بھارتی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ محبت تکلیف نہیں دیتی، جو تکلیف دے وہ محبت نہیں بلکہ محبت تو زخموں کو بھرتی ہے۔عالمی شہرت یافتہ سابقہ کھلاڑی کا شمار متاثر کُن شخصیات میں ہوتا ہے جو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنے چاہنے والوں کو آئے دن کچھ نہ کچھ مفید مشورے بھی دیتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری اور پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو زندگی کی تمام مشکلات کا سامنا مسکراتے ہوئے کرنے کی صَلاح دی ہے۔37 سالہ سابقہ ٹینس اسٹار نے انسٹا گرام پر نئی پوسٹ میں اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے وائٹ بیس پر فلورل پرنٹ کے کوآرڈ سیٹ زیب تن کیا جبکہ ہلکے میک اپ کے ساتھ ہلکی پھلکی جیولری کا انتخاب کیا جس میں ٹاپس، ایک لاکٹ اور بریسلیٹ شامل ہے۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’اور مسکراہٹ‘ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہنسنے والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔بعد ازاں انہوں نے انسٹا اسٹوری میں معنی خیز پوسٹ شیئر کی، جس کے مطابق محبت تکلیف نہیں دیتی، جو تکلیف دے وہ محبت ہی نہیں بلکہ محبت تو وہ ہے جو آپ کے زخموں کو بھر دے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close