پی ایس ایل 10،شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر

لاہور (پی این آئی)پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل ) کے دسویں ایڈیشن کیلئے ونڈو تجویزکر دی گئی۔

ذرائع کےمطابق تجویز کردہ ونڈو کے مطابق اگلے برس ہونے والے پی ایس ایل کے لیے 8 اپریل سے 20 مئی تک کی ونڈو تجویز کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے فرنچائزز کو اس حوالے سے تجاویز پیش کر دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق ونڈوکھلاڑیوں کی سہولت، ورک لوڈ مینجمنٹ اور مصروفیات کو مدنظر رکھ کر تجویزکی گئی ہے، تمام فرنچائزز کو ایک مارکی پلیئر سے معاہدے کی سہولت دے دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام فرنچائزز اگلے ایک سے دو ماہ میں مارکی پلیئر سے معاہدہ کر سکیں گی، مارکی پلیئر سے معاہدے کے لیے پی سی بی مالی معاونت بھی کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close