پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایک اور اعلیٰ عہدیدار مستعفی

کراچی(پی این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایک اور اعلیٰ عہدیدار مستعفی۔۔۔۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام سے اختلافات کے باعث پاکستان سپر لیگ کی کمشنر نائلہ بھٹی عہدے سے مستعفی ہو گئیں ہیں۔ہ پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی کا استعفیٰ منظور بھی کر لیا گیا ہے۔ نائلہ بھٹی نے پی سی بی میجمنٹ سے اختلافات کی وجہ سے استعفیٰ دیا۔نائلہ بھٹی سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی ٹیم کا حصہ تھیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی فاسٹ بولر احسان اللہ کی انجری کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز ڈاکٹر سہیل سلیم مستعفی ہوگئے تھے جن کا استعفیٰ پی سی بی نے منظور بھی کر لیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close