رونالڈو نے مخالف ٹیم کے کھلاڑی کو کہنی مار کر زمین پر گرا دیا، آپے سے باہر

ریاض (پی این آئی) معروف عالمی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو میچ کے دوران آپے سے باہر ہو گئے، مخالف کھلاڑی کو کوہنی مار کر زمین پر گرانے پرن کھلاڑی کو ریڈ کارڈ مل گیا۔

 

 

سعودی سپر کپ کے میچ کے دوران النصر کے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو آپے سے باہر ہو گئے، اور مخالف ٹیم کے کھلاڑی کو کوہنی مار کر نیچے گرا دیا ہے۔سیمی فائنل میچ کے دوران النصر اور ال ہلال مدمقابل تھے، جبکہ النصر 2-0 کے ساتھ میدان میں موجود تھی، تاہم النصر کے رونالڈو اور ال ہلال کے علی البلیحی کے درمیان گرما گرمی ہو گئی ہے۔ہوا کچھ یوں کہ علی البلیحی کی جانب سے رونالڈو سے فٹبال لینے کی کوشش کی گئی، جس پر رونالڈو نے بال نہ تو دی، البتہ منہ پر کوہنی ضرور مار دی، جس کے بعد مخالف فٹبالر فورا زمین پر جاگرا، اس پر کئی غیر ملکی میڈیا یہ بھی تبصرہ کر رہا ہے کہ چونکہ رونالڈو کی ٹیم میچ ہار رہی تھی، یہی وجہ ہے کہ میچ ہارتا دیکھ رونالڈو سے برداشت نہ ہوا۔اسی دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان بھی گرما گرمی دیکھنے کو ملی۔

 

 

 

تاہم معاملہ کو سمجھداری سے کنٹرول کر لیا گیا جس پر مخالف فٹبالر علی تو زمین پر گرا رہا تاہم ریفری نے کرسٹیانو رونالڈو کو رولز کی خلاف ورزی پر ریڈ کارڈ تھما دیا۔ جس کے بعد رونالڈو ہاتھ سے اشارہ دیتے ہوئے دوسری طرف کو چلے گئے۔اس واقعے کے بعد سعودی عرب کی دو بڑی ٹیموں اور ان مداحوں کے درمیان بھی گرما گرمی دیکھنےکو مل رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close