محمد حفیظ کا امریکا سے وطن واپسی پر قیمتی سامان چوری ہوگیا

ویب ڈیسک (پی این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کے امریکا سے وطن واپسی کے سفر میں قیمتی تحائف چوری ہوگئے۔

محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 26مارچ کو میرا نیویارک سے لاہور کا سفر شروع ہوا۔انہوں نے کہا کہ امریکا سے وطن پہنچنے پر اپنا سامان حاصل کیا تو میرے سوٹ کیس کو نقصان پہنچا تھا اور میرے بیگ سے میرا قیمتی سامان اور تحائف چوری ہوگئے تھے۔سابق کپتان نے کہا کہ میں نے لاہور ائیرپورٹ پر شکایت درج کرادی ہے، اب تک مجھے میرے سامان کے حوالے سے کوئی جواب نہیں ملا۔محمد حفیظ نے ائیرلائن کی ناقص سروس پر برہمی کا بھی اظہار کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close