لاہور(پی این آئی)کرکٹ کی اہم پاکستانی شخصیت کا انتقال۔۔۔دو مرتبہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہنے والے شہر یار خان انتقال کر گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق شہر یار خان عرصے سے علیل تھے، آج لاہور میں ان کا انتقال ہوا۔شہر یار خان کی عمر 89 برس تھی۔ وہ دو مرتبہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہے۔ وہ سابق سفارت کار بھی تھے اور سیکرٹری خارجہ بھی رہے۔شہر یار خان کی تدفین کراچی میں ہوگی، آج میت کو کراچی لے جایا جائے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں