محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے انتخاب سے متعلق حکام کو بڑی ہدایت کردی

لاہور(پی این آئی)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، تربیتی و فٹنس کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کا انتخاب کرنے کے لیے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پی سی بی حکام سے تفصیلی مشاورت کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ آفس میں کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے میرٹ اور کارکردگی پر کھلاڑیوں کا انتخاب کرنے کی ہدایت کی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل 9 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو کیمپ میں شامل کیا جائے۔کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کا انتخاب میں میری سفارش بھی نہ مانی جائے۔میرٹ اور کارکردگی پر منتخب کھلاڑی اچھا رزلٹ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اجلاس میں کارکردگی کی بنیاد پر کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے پی ایس ایل 9 میں اچھی کارکردگی دکھانے والے بلے بازوں اور باؤلرز کے بارے رپورٹ پیش کی۔ چیف سلیکٹر وہاب ریاض، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر،ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں