وزیر اعظم کا جولین تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم کیلئے بڑا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم شہبازشریف نے ارشد ندیم کو 25 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے اولمپین ارشد ندیم سے ملاقات کی جس دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کم وسائل کے باوجود ورلڈ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنا قابل فخر ہے ، ارشد ندیم آپ کی محنت اور لگن نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے ، جولین تھرو کھیل کی ترویج کیلئے ارشد ندیم کی خدمات قابل قدر ہیں، پاکستان میں بے پنا ٹیلنٹ ہے اسے نکھارنے کی ضرورت ہے ۔وزیراعظم شہبازشریف نے ارشد ندیم کے آبائی علاقے میں زیر تعمیر سپورٹس کمپلیکس کا کام بھی تیز تر کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال ہنگری میں ہونے والی عالمی چیمپیئن شپ میں ارشد ندیم نے 87.82 میٹر کے تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتنے والے پہلے ایتھلیٹ بن کر ملک کے لیے تاریخ رقم کی، ہندوستان کے نیرج چوپڑا سے بالکل نیچے جنہوں نے 88.17 میٹر کے تھرو کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close