حکومت کا کھلاڑیوں کے مسائل کے حل کیلئے بڑا فیصلہ

لاہور (پی این آئی ) پنجاب میں کھلاڑیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہیلپ لائن لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر اسپورٹس پنجاب کو کمپلینٹ سیل کا فوکل پرسن مقرر کردیا گیا ہے۔وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے کہا ہے کہ واٹس ایپ نمبر کے اجراء اور سیل کے قیام کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ کھیل سے وابستہ تمام حلقے مسائل کے حل کے لیے براہ راست رابطہ کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close