شاداب خان اپنی کارکردگی پر کھل کر بول پڑے ،کھری کھری سنا دیں

اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہاہے کہ کوشش کروں گا جیسے بیٹنگ کر رہا ہوں بالنگ بھی کروں ، یہ مانتا ہوں کہ جس طرح کی باؤلنگ مُجھے کرنی چاہیے ویسی نہیں کر سکتا، کوشش کر رہا ہوں کہ ورلڈکپ میں اپنی باؤلنگ سے میچز جتواوں۔

تفصیلات کے مطابق شاداب خان کا کہناتھا کہ دو تین میچز سے ہماری پرفامنس بہتر ہو رہی ہے، باؤلنگ میں ٹیکنیکل ایشو تھے اس کو بہتر کر لیا، ہر بندے کا اپنا خیال ہوتا ہے ایسا کچھ نہیں جیسی کنڈیشن ہو اچھا کرو، میری کوشش ہوتی ہے ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کرو ،ابرار اچھا بالر ہے ہر کھلاڑی کو پورا وقت دینا چاہیے، ایک دو میچز کے بعد تنقید ہونا شروع ہو جاتی ہے، پلیئرز بنانے کے لیے پلاننگ کرنی ہو گی اتنی جلدی کھلاڑی تیار نہیں ہو سکتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close