ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس کی ڈگری جعلی نکلی

اسلام آباد(پی این آئی)ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ شعیب محمد کھوسو کی ایم بی اے کی ڈگری جعلی نکلی۔

یونیورسٹی آف سندھ جامشورو کا کہنا ہے کہ شعیب محمد کھوسو نے تقرری کےلیے ڈگری جمع کروائی تھی، جو تصدیق پر جعلی ثابت ہوئی۔جامعہ کے مطابق ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ شعیب کھوسو نے جو ڈگری جمع کروائی وہ گیتا شنکر کی تھی۔دوسری جانب ڈی جی پی ایس بی شعیب محمد کھوسو کا کہنا تھا کہ میری ڈگری ٹھیک ہے وزارت بین الصوبائی رابطہ نے تصدیق کروائی تھی۔درخواست گزار ملک امجد فاروق کے وکیل نوید ملک نے ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جعلی ڈگری کی دستاویزات اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروادیں۔عدالت کے طلب کرنے پر ڈی جی اسپورٹس بورڈ وزارت بین الصوبائی رابطہ کی کروائی گئی تصدیق پیش نہ کرسکے۔ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ شعیب کھوسو کی تقرری امجد فاروق نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close