ون ڈے کرکٹ پر کس کا راج؟ آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کردی

دبئی(پی این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ بھارت کے شبمن گل دوسرے اور ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج کا پہلا نمبر ہے اور ون ڈے آل راونڈرز میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر ہے۔ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا، پاکستان کے محمد رضوان کا دوسرا اور بابر اعظم کا تیسرا نمبر ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی بولرزمیں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر برقرار ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں، انگلینڈ کے جو روٹ ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر جبکہ آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم 5 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں