شاداب خان نے ٹی 20 کرکٹ میں بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

راولپنڈی (پی این آئی) اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹی 20 کرکٹ میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کر لی ۔

شاداب خان نے 300 وکٹیں گرانے کا سنگ میل پشاور زلمی کے خلاف میچ میں عامر جمال کو آٹ کر کے عبور کیا، اس میچ میں شاداب نے 80 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے کے ساتھ 3 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ 25 سالہ شاداب ٹی 20 فارمیٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے والے چھٹے پاکستانی کرکٹر ہیں۔ ان سے قبل وہاب ریاض ، سہیل تنویر، شاہد آفریدی ، محمد عامر اور عماد وسیم یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close