ثانیہ مرزا نے ذاتی زندگی کے متعلق سوالات پربالآخر خاموشی توڑ دی

نئی دہلی(پی این آئی) بھارت کی سابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے کھیل سے زیادہ ذاتی زندگی کے متعلق سوالات کو صنفی امتیاز قرار دے دیا۔

” ڈیلی پاکستان گلوبل” کے مطابق ثانیہ مرزا نے حال ہی میں بیوٹی اور کیئر سروسز دینے والی ایک بھارتی کمپنی کے اشتہار میں کام کیا ہے، جس میں ایک خاتون اپنی محنت کی کمائی گاڑی خریدتی ہے مگر لوگ اس کی تعریف کرنے کی بجائے اس کے پیشے کی وجہ سے اسے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں کیونکہ وہ ایک مساج پارلر میں کام کرنے والی ہوتی ہے۔ثانیہ مرزا نے اپنی ایک انسٹاگرام سٹوری میں اس اشتہار کی کہانی کو اپنی کہانی قرار دیا ہے۔ وہ لکھتی ہیں کہ مجھے بھی تمام کیریئر میں لوگوں کی طرف سے ایسے ہی روئیے کا سامنا رہا۔ میں نے کھیل میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، 6بڑے ٹائٹل جیتے مگر لوگ میرے کھیل کی بجائے ذاتی زندگی کے متعلق ہی زیادہ بات کرتے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close