معروف مکس مارشل آرٹس لیجنڈنے اسلام قبول کرلیا

شکاگو(پی این آئی) برازیل کے معروف سابق جیو جِٹسو کھلاڑی اور مکس مارشل آرٹس کے لیجنڈ روئس گریسی نے اسلام قبول کرلیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مکس مارشل آرٹس لیجنڈ اور یو ایف سی چیمپئن شپ کے پہلے فاتح روئس گریسی نے معروف امریکی آن لائن پروگرام ‘ The Deen Show’ میں کیمرے کے سامنے اسلام قبول کیا اور کلمہ طیبہ پڑھا۔خیال رہےکہ روئس گریسی کے اسلام قبول کرنے کی خبر ایسے وقت سامنے آئی ہے جب سوشل میڈیا پر انہیں اسرائیل کی حمایت کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔19 فروری کو انسٹا گرام پوسٹ میں روئس گریسی نے اسرائیل کا جھنڈا لگاتے ہوئے پیغام شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے 7 اکتوبر کے بعد سے جاری صورتحال میں اسرائیل کی واضح حمایت کی تھی اور اسرائیل میں رہنے والوں سے ہمدردی کا اظہار کیا تھا، تاہم اس موقع پر انہوں نے مظلوم فلسطینیوں سے ہمدردی کا ایک لفظ بھی نہیں کہا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close