ملتوی ہونیو الے میچزکی ٹکٹوں کی واپسی سے متعلق پی سی بی کا اہم اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے بارش کے باعث منسوخ ہونے والے پی ایس ایل کے میچز کی ٹکٹوں کے پیسے واپس کرنے کیلئے طریقہ کار واضح کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق صارفین منگل 12 مارچ سے نامزد مراکز سے رقم کی واپسی کیلئے درخواست کر سکیں گے جس کی تفصیلات ایک ہفتے میں جاری کر دی جائیں گی، ٹکٹ خریدار کو اصلی شناختی کو ٹکٹس کے ہمراہ لانا ہو گا۔آن لائن ٹکٹس خریدنے والے صارفین بھی 12 مارچ سے واپسی کیلئے درخواست کر سکیں گے ، ان کے پیسے بکنگ کیلئے استعمال ہونے والے اکاونٹس میں واپس بھیج دیئے جائیں گے ۔پی سی بی کے قوانین کے مطابق اگر ٹاس ہونے سے قبل میچ کسی بھی وجہ سے منسوخ کر دیا جاتاہے توشائقین کو ٹکٹ کے مکمل پیسے واپس کیئے جائیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close