کیرن پورلارڈ کے بھارت جانے کا معاملہ، کراچی کنگز نے وضاحت جاری کردی

ویب ڈیسک(پی این آئی) کراچی کنگز نے غیر ملکی کھلاڑی کیرن پولارڈ کے بھارت جانے کی تصدیق کرتے ہوئے باضابطہ بیان جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان کراچی کنگز کا کہناتھا کہ کیرن پولارڈ تین مارچ کو ملتان سلطانز کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے، آل رائونڈر کیرن پولارڈ چار دن کی چھٹی پر بھارت گئے ہیں جہاں وہ معروف انڈین بزنس مین کی شادی میں شرکت کرینگے، کیرن پولارڈ 5 مارچ کو پاکستان واپس آئیں گےاور راولپنڈی میں سکواڈ کو جوائن کریں گے ۔ترجمان کا کہناتھا کہ کیرن پوولارڈ 6 مارچ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ میں شرکت کریں گے۔دوسری جانب کراچی کنگز کے بیمار چار کھلاڑیوں کی حالت بھی بہتر ہونے لگی ہے ۔تبریز شمسی ، ڈینئیل سمز اور میر حمزہ فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوئے تھے، لوئس ڈپلوئے کی طبعیت بھی سنبھلنے لگی تاہم ان کا ہسپتال میں علاج جاری ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close