شاہد آفریدی کیخلاف مقدمے کا معاملہ،پنجاب پولیس کا ردعمل آگیا

لاہور(پی این آئی) پنجاب پولیس نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے خلاف دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنےکی تردیدکردی۔

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پنجاب پولیس کا بیان شیئر کیا ہے۔فیس بک پر جاری بیان میں پنجاب پولیس نے وضاحت کی ہےکہ بعض سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سابق کرکٹر شاہد آفریدی کے خلاف تھانہ روات ضلع راولپنڈی میں دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج ہونے کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں قطعی طور پر کوئی صداقت نہیں ہے۔ پنجاب پولیس کا کہنا ہےکہ سابق کرکٹر شاہد آفریدی کے خلاف کسی قسم کی کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔پنجاب پولیس کے مطابق مدعی مقدمہ نے ایف آئی آر دیگر افراد کے خلاف درج کروائی ہے اور متن میں پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر چلنے والے اشتہار کا ذکر کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close