بابر اعظم کے ایک فیصلے نے یونائیٹڈ کی فتح کو شکست میں تبدیل کر دیا

لاہور (پی این آئی)بابر اعظم کا وہ ایک فیصلہ جس نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی یقینی فتح شکست میں بدل دی۔

تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پیر کی شب کو اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ کے دوران شکست کے دہانے پر پہنچ جانے کے باوجود پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کی جانب سے 19 ویں اوور کیلئے باولر کے انتخاب نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔میچ کے دوران کمنٹری کرنے والے کمنٹیٹرز کے مطابق 18 وین اوور کے اختتام پر اسلام آباد یونائیٹڈ فتح سے چند قدم دور رہ گئی تھی، تاہم اس موقع پر زلمی کے کپتان بابر اعظم کی جانب سے کسی فاسٹ باولر کے بجائے لیگ اسپنر عارف یعقوب کو 19 واں اوور دینے کا فیصلہ میچ کا پانسہ پلٹ گیا، عارف یعقوب کے ایک اوور نے بازی پلٹ دی، اسلام آباد یونائیٹڈ جیتا ہوا میچ ہار گئی۔اسلام آباد یونائیٹڈ اپنی اننگ کی آخری 13 گیندوں پر 6 وکٹیں گنوا کر میچ ہار گئی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ۔ زلمی کے اوپنرز نے ایک مرتبہ پھر شاندار آغاز فراہم کیا، اس مرتبہ صائم اور بابر نے 77 رنز کی شراکت بنائی۔ صائم ایوب 21 گیندوں پر 38 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں