عالمی شہرت یافتہ فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا

کراچی (پی این آئی) ہسپانوی فٹ بالر پیلی ٹریو نے اسلام قبول کرلیا ہے، دنیا بھر کے متعدد فٹ بال اسٹارز دائرہ اسلام میں داخل ہوچکے.

 

جرمن ڈیفینڈر رابرٹ باؤر، ہالینڈ اسٹا ر کلیرنس سیڈورف ، بارسلونا کلب اسٹار ایرک ابیڈل بھی مسلمان ہوچکے، گھانا کے اسٹار تھامس پارٹی، فرانسیسی فٹ بالر فرینک ریبیری، مالی کے فریڈ ریڈ کانوٹ، مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹار پال پوگبا بھی اسلام قبول کرچکےفرانسیسی نکولس انیلکا،ٹوگو کے سابق کپتان ایمانوئل ایڈیبائر نے بھی اسلام قبول کیا.ترک خبررساں ادارے نے ہسپانوی میڈیا آؤٹ لیٹ مارکا کے حوالے سے لکھا کہ 32 سالہ پیلیٹریواپنے گیارہ سال سےدوست سابق کویتی فٹ بالر فیصل بوریسلی سے اسلام کے متعلق سیکھنے کے بعد مسلمان ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مسلمان ہونے پربہت خوش اور طاقتور ہیں۔

 

 

 

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام کے دائرے میں شامل ہوناان کی زندگی کا بہترین لمحہ تھا، اور اس کے لیے وہ بوریسلی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پیلی ٹریو نے کہا کہ جب اس نے بوریسلی کے گھر رات کا کھانا کھایا تو اس کی والدہ نے پیلیٹریو کو ایک کیک پیش کیا جس پراسلام میں خوش آمدید لکھا ہوا تھا۔شمال مغربی اسپین میں پیدا ہو نے والے پیلیٹریو نے2021میں فٹ بال سے ریٹائرمنٹ لے لی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close