ویب ڈیسک (پی این آئی)پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی ٹیم کو کوئٹہ کے ہاتھوں آج پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن ان کے حوصلے بلند ہیں ، کپتان کا کہناتھا کہ ابھی ایک میچ کے بعد کچھ نہیں کہ سکتے کہ ٹیم میں کیا تبدیلیاں ہوں گی ، محمد حارث کو بیک کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بابراعظم کا کہناتھا کہ آج کے میچ میں ہم نے ایک اسپنر کو مس کیا، پہلے 6 اوورز اچھے نہیں کیے۔ ڈیتھ اوورز میں ہمیں اس سے بہتر کرنا چاہیے تھا۔انکا کہنا تھا کہ وکٹیں گرنے سے میں تھوڑا سلو ہوا صورتحال کے مطابق چلنا پڑتا ہے،ہمارے ایمرجنگ پلیئرنے کافی اچھی باولنگ کی ، وہ کافی پراعتماد دکھائی دیئے ، تجربہ کھیلنے سے ہی آتا ہے ، ہمارا پلان تھا کہ کوئٹہ کو 180 سے روک لیں لیکن کامیابی نہ مل سکی، جو فین سپورٹ کرتے ہیں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، ہمارا کام بطور ٹیم اچھا کھیلنا ہے ، جب ہوم کراوڈ میں کھیلیں تو اچھا محسوس ہوتاہے ، فینز گراونڈ میں نام لیتے ہیں تو فخر محسوس ہوتاہے ، پورے پاکستان میں جہاں بھی کھیلیں وہیں سپورٹ ملتی ہے ۔
یاد رہے کہ بابراعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن وہ بھی جیت نہ دلا سکی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں