لاہور(پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور ڈائریکٹر کام کرنے والے سابق کپتان محمد حفیظ نے قومی ٹیم کی خراب پرفارمنس کے حقائق کا انکشاف کرنے کا اعلان کر دیا۔
گزشتہ روز اطلاعات آئیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں انتظامی طور پر تبدیلی کے بعد بطور ڈائریکٹر کرکٹ محمد حفیظ کا کردار ختم ہو گیا۔اطلاعات کے مطابق سابق ٹیسٹ کپتان کو بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں کے توسط سے یہ پیغام واضع طور پر دے دیا گیا تھا کہ مستقبل قریب میں ان کی خدمات درکار نہیں ہوں گی۔دسمبر 2023 میں دورہ آسٹریلیا پر 43 سال کے محمد حفیظ بطور ڈائریکٹر کرکٹ روانہ ہوئے، البتہ دورہ نیوزی لینڈ ختم ہونے سے قبل ہی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ چوہدری ذکا اشرف اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، ان کے بورڈ سے منسلک نہ رہنے سے محمد حفیظ کو خاصا نقصان ہوا۔تاہم اپنا عہدہ ختم ہونے پر محمد حفیظ نے قومی ٹیم کی خراب پرفارمنس کے حقائق کا انکشاف کرنے کا اعلان کر دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں