کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کانیا کپتان کون ہوگا؟اعلان ہو گیا

کراچی (پی این آئی) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نئے کپتان کے نام کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلسل 4 پی ایس ایل سیزنز میں ناکام رہنے کے بعد سرفراز احمد کی کپتانی سے چھٹی ہو گئی۔ 5 سال سے پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے سے محروم رہنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل 9 کیلئے سرفراز کی جگہ جنوبی افریقہ کے ریلی روسو کپتان مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ سعود شکیل نائب کپتان ہوں گے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے بھی اس حوالے سے تصدیق کردی ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن نائن سے قبل سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ ندیم عمر نے کہا کہ سرفراز احمد نئے ہیڈ کوچ شین واٹسن کے ساتھ کپتانی سے وقفہ لینا چاہتے ہیں جو ٹیم انتظامیہ سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کریں گے کہ کون ٹیم کی قیادت کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close