اسلام آباد (پی این آئی) منسٹری آئی پی سی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے نئے صدر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق طارق محصور بگٹی کو پی ایچ ایف کا صدر مقرر کیا گیا ہے،پی ایچ ایف کے آرٹیکل 15 کے تحت طارق بگٹی کو صدر نامزد کیا گیا ہے جبکہ خالد سجاد کھوکھر کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا،نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے چار روز قبل طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر نامزد کیا تھا،دوسری جانب پی ایچ ایف کے سابق صدر خالد سجاد کھوکھر نے جیو نیوز کو بتایا تھا کہ انہوں نے بطور پی ایچ ایف صدر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، انہیں کسی سے کوئی اختلاف نہیں، انہوں نے ہاکی کے فروغ کے لئے ایمانداری سے کام کیا ہے۔
اس سے قبل پاکستان سپورٹس بورڈ نے طارق بگٹی کو پی ایچ ایف کی ایڈہاک کمیٹی کا سربراہ بنایا تھا جس کو خالد سجاد کھوکھر نے عدالت میں چیلنج کردیا تھا، پھر طارق بگٹی اور خالد سجاد کھوکھر کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں طے ہوا کہ خالد سجاد استعفیٰ دے دیں گے،طارق بگٹی نئے صدر کا نوٹیفکیشن ملنے کے بعد پی ایچ ایف کانگریس کا اجلاس بلائیں گے جس میں وہ اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں