پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر اپنے عہدے سے مستعفی

لاہور (پی این آئی) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا۔

 

 

وہ 8 سال 4 ماہ عہدے پر فائض رہے، انکی جگہ ہاکی کے پیٹرن اِن چیف نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے طارق حسین بگٹی کی نامزدگی کا اعلان کیا تھا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔نگران وزیر اعظم کی ہدایت پر 21 دسمبر کو طارق حسین بگٹی کا بطور ایڈہاک صدر پی ایچ ایف نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا، جس پر خالد سجاد کھوکھر عدالت چلے گئے تھے، انکا موقف تھا کہ آئین کے تحت صدر کا عہدہ خالی ہونے پر ہی پیٹرن کو نئے صدر کی نامزدگی کا اختیار ہے۔ ابھی یہ کیس زیر سماعت ہے تاہم اب خالد سجادکھوکھر کے استعفی کے بعد آئینی طورپر اس عہدے پر نئی نامزدگی ہوسکتی ہے۔

 

 

ذرائع کے مطابق وزرات بین الصوبائی رابطہ اور سپورٹس بورڈ کی طرف سے خالد سجاد کھوکھر کے استعفی کے ساتھ نئی سمری منظوری ہوچکی ہے۔ طارق حسین بگٹی کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے پر وہ 10 روز میں کانگریس سے اعتماد کا ووٹ لے کر آئینی طور پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بن جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close