پی ایس ایل 9 ، ٹکٹوں کی فروخت کب سے شروع ہوگی؟

لاہور( پی این آئی)پی ایس ایل 9 کے ٹکٹوں کی فروخت 6 فروری 2024ء بروز منگل کو ہوگی۔

پی ایس ایل 9 کے تمام میچز کے لیے فزیکل ٹکٹ لازمی قرار دے دیے گئے ہیں۔ ای ٹکٹس (خود پرنٹ شدہ یا ڈیجیٹل کاپیاں) پورے ٹورنامنٹ میں چار مقامات پر داخلے کے لیے قبول نہیں کی جائیں گی۔ فزیکل ٹکٹ 12 فروری 2024 سے نامزد TCS ایکسپریس مراکز پر فروخت کے لیے شروع ہوں گے۔آن لائن بک کی گئی ٹکٹیں TCS کے نامزد پک اپ مراکز سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں یا TCS کے ذریعے گھر پر پہنچائی جا سکتی ہیں۔ پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ 17 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ ٹکٹوں کی قیمت 6000 روپے (VIP)، 3000 (Premium) روپے، 2000 روپے (فرسٹ کلاس) اور روپے 1000 (جنرل) رکھی گئی ہے۔کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں 18 مارچ کو کھیلے جانے والے فائنل کے ٹکٹوں کی قیمت 8000 روپے (VIP) 4000 ،(Premium) 2500 (فرسٹ کلاس) اور 1000 (جنرل) رکھی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close