بھارتی 59 سال بعد پاکستان کی زمین پر

اسلام آباد (پی این آئی) ڈیوس کپ کھیلنے کے لیے انڈیا کی ٹینس ٹیم 59 سال بعد پاکستان پہنچی ہے۔ انڈین ٹینس ٹیم آخری بار 1964 میں پاکستان آئی تھی۔اُس وقت انڈین ٹیم نے پاکستان کو چار صفر سے شکست دی تھی۔۔۔۔۔ پاکستان نے گزشتہ 16 برس کے دوران سکیورٹی مسائل کی وجہ سے ڈیوس کپ کے کسی ٹائی میچ کی میزبانی نہیں کی۔۔۔۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ کے ٹائی میچز کے پاکستان میں انعقاد پر پابندی عائد کر رکھی تھی جو کہ 2017 میں ختم ہوئی۔۔۔۔ انڈین ٹینس ٹیم میں 5 کھلاڑی شامل ہیں جبکہ آفیشلز میں 2 فز یو اور ایک ایک کوچ، منیجر اور کو آرڈینیٹر شامل ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close