شعیب ملک اور ثنا جاوید کے درمیان کتنے عرصے سےتعلقات تھے؟ تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور (پی این آئی) مقامی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کے درمیان تین سال سے ’تعلقات‘ تھے اور اسی وجہ سے ہی دونوں نے اپنے پہلے شریک حیات سے طلاقیں لیں۔

یاد رہے کہ شعیب ملک کی دوسری شادی 2010ء میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جبکہ ثنا جاوید کی پہلی شادی گلوکار عمیر جسوال سے 2020ء میں ہوئی تھی لیکن مقامی اخبار روزنامہ جنگ نے دعویٰ کیا ہے کہ شعیب ملک کے ثنا جاوید کے ساتھ تین سال سے تعلقات تھے۔رپورٹ کے مطابق بات یہاں تک جا پہنچی تھی کہ شعیب ملک کو جس ٹی وی شو میں شرکت کے لیے مدعو کیا جاتا تھا تو وہ دعویٰ کرتے تھے کہ ثنا جاوید کو بھی بلایا جائے، تب ہی وہ آئیں گے،ایسا کام ایک ٹی وی کے شو کے لیے بھی ہوچکا تھا، شعیب ملک نے پروگرام میں شرکت کے لیے ثنا جاوید کی موجودگی کا مطالبہ کیا تھا۔

ان دونوں کے تعلقات اس وقت ہی استوار ہوگئے تھے جب ثنا جاوید گلوکار عمیر جسوال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں تھیں اور اداکارہ کے شوہر کو اس بات کا علم نہیں تھا البتہ کرکٹر کی پہلی بیوی کو علم ہوچکا تھا، ثنا جاوید اور شعیب ملک کے تعلقات کی وجہ سے ہی ان کی طلاق ہوئی اور کرکٹر کے اہل خانہ سمیت ان کی بیوی ثانیہ مرزا نے شادی کو بچانے کی خوب کوشش کی لیکن کرکٹر نہ مانے، جس وجہ سے ان کی طلاق ہوگئی، شعیب ملک کی طلاق کے بعد ثنا جاوید نے بھی شوہر سے طلاق لی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close