شعیب ملک کو ثناء جاوید کے علاوہ کون کونسی اداکارائیں پسند ہیں؟ہوشربا انکشاف

ویب ڈیسک (پی این آئی)پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید سے دوسری شادی کرنے والے قومی کرکٹر شعیب ملک سوشل میڈیا کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔ پرانی وائرل ویڈیو نے ماحول کو مزید گرما دیا۔

شعیب ملک کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں ان کو اپنی پسندیدہ شوبز اداکاراؤں کے نام لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔وائرل ویڈیو کلپ شعیب ملک کے ایک انٹرویو کا ہے جس میں انہوں نے شرکت کرکے اپنی نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی تھی۔میزبان کی جانب سے شوبز کی پسندیدہ اداکارہ سے متعلق سوال پر انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’میں نام لیتا جاؤں گا، آپ گنتی بھول جائیں گی۔ مجھے ماہرہ،عائشہ عُمر، عُشنا شاہ، سونیا حسین، شائستہ لودھی، ماوار حسین، عروہ حسین اور مایا علی بہت پسند ہیں‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close