کراچی ( پی این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی دوڑ میں معین خان بھی شامل ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کپتان سے ایک حکومتی شخصیت نے رابطہ کیا ہے جس کے بعد معین خان پیر کو اسلام آباد جائیں گے، انہیں بطور رکن گورننگ بورڈ نامزد کیا جاسکتا ہے، نئے چیئرمین کے انتخاب کیلئے عبوری مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی جائے گی، کمیٹی چیئرمین کے انتخاب کیلئے گورننگ بورڈ تشکیل دے گی۔بتایا جارہا ہے کہ 19 جنوری کو ذکاء اشرف نے ممبران سے ملاقات کے دوران پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ چھوڑ دیا، انہوں نے اعلان کیا کہ ’انہوں نے ایم سی کے چیئرمین اور ممبر کی حیثیت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے‘، اپنے اختتامی کلمات میں انہوں نے پی سی بی کے سرپرست کا ان کے اعتماد پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں