پاکستانی کرکٹرز کا پسندیدہ موضوع کیاہے؟ ثانیہ مرزا نے بتا دیا

ویب ڈیسک (پی این آئی) پاکستان کے سابق آل راونڈر شعیب ملک نے اداکارہ ثناء جاوید سے دوسری شادی کر لی ہے جس کے چرچے سوشل میڈیا پر جاری ہے تاہم اسی دوران ثانیہ مرزا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پھر سے وائر ل ہو رہی ہے جس میں وہ وہاب ریاض کا انٹرویو کر رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پروگرام کے دوران وہاب ریاض کہتے ہیں کہ ’ بیچاری لڑکیاں ہی معصوم ہو تی ہیں ، ہم تو بیچارے برے لوگ ہیں ،ہمارے میں کوئی اچھی عادات نہیں‘ ، وہاب ریاض کے بعد شعیب ملک اینٹری مارتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ’ ہمارا یہ ہے کہ ہم پیدا ہوتے ہیں ، ہمیں پیار ملتا ہے ، پھر ڈانٹ سے کام شروع ہوتاہے ، پہلے والدین سے اور پھر بیویوں سے ، پھر وہ چلتا ہی رہتاہے ۔‘اس موقع پر ثانیہ مرزا مسکراتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’میں آپ کو اس شو میں یہ بتانا چاہتی ہوں اور زینب بھی میرے ساتھ اتفاق کریں گی کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا سب سے پسندیدہ موضوع بیویوں کا مذاق اڑانا ہے ۔‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close