فٹبال سٹار لیونل میسی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

بیونس آئرس (پی این آئی) فیفا نے ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے سپر سٹار لیونل میسی کو فیفا پلیئر آف دی ایئر قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ فاتح کھلاڑی نے بہترین فٹبالر کی ریس میں شامل ارلنگ ہالینڈ اور کیلین ایمباپے کو شکست دے کر فیفا 2023کا ایوارڈ لے اُڑے ،ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے معروف اسٹرائیکر لیونل میسی نے 2023 کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ‘بیلن ڈی اور ‘ ریکارڈ آٹھویں مرتبہ جیتا تھا، پیرس میں منعقد کی گئی تقریب میں میسی کو سال 2023 کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا،میسی کی کپتانی میں گزشتہ سال ارجنٹائن نے فیفا ورلڈکپ اپنے نام کیا تھا،لیونل میسی نے رواں سال امریکی فٹبال کلب انٹر میامی کو پہلی بار لیگز کپ جتوانے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا، انہوں نے میجر لیگ کے 14 مقابلوں میں 11 گول اسکور کیے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close