پی ایس ایل9 کے شیڈول کا اعلان ہوگیا، ایونٹ کا آغازکب سے ہوگا؟

لاہور (پی این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 9 کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردوہ شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا جس میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔شائقین کا مقبول ترین یہ ایونٹ 4 شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔6 ٹیموں پر مشتمل پی ایس ایل کا فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا۔34 میچوں پر مشتمل اس ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کراچی 11 میچوں کی میزبانی کرے گا جن میں کوالیفائر، 2 ایلیمینیٹرز اور فائنل شامل ہیں۔لاہور کا قذافی اسٹیڈیم اور راولپنڈی کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 9.9 میچز کی میزبانی کرے گا جبکہ ملتان میں شائقین 5 میچز دیکھ سکیں گے۔پچھلے ایڈیشن کی طرح ایچ بی ایل پی ایس ایل کا 9 واں ایڈیشن بھی دو مرحلوں میں ہوگا جس میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور قذافی اسٹیڈیم لاہور 17 سے 27 فروری تک 14 میچوں کی میزبانی کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close