فٹ بال کی دنیا سے افسوسناک خبر، لیجنڈ کھلاڑی انتقال کرگئے

ویب ڈیسک (پی این آئی) جرمنی کے لیجنڈ فٹبالر فرانز بیکن بائر 78 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی کے سابق اسٹار فٹبالر اتوار کو اس دنیا سے رخصت ہوئے، ان کی موت کی تصدیق اہل خانہ کی جانب سے کی گئی۔بیکن بائرکی صحت 2015 میں اپنے بیٹے اسٹیفن کی موت کے بعد سے مسلسل بگڑتی گئی، وہ ڈیمنشیا کا بھی سامنا کر رہے تھے جبکہ ان کی دل کی سرجری بھی ہوچکی تھی۔لیجنڈ فٹبالر فرانز بیکن بائر کے انتقال پر فٹبال کمیونٹی کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

فرانز بیکن بائر نے جرمنی کے لیے 1974 میں بحیثیت کپتان اور 1990 میں بطور منیجر ورلڈ کپ جیتا، وہ دو مرتبہ “بیلن ڈی اور ” ایوراڈ بھی حاصل کرچکے ہیں۔بیکن بائر جو ڈر کیزر کے نام سے بھی جانے جاتے تھے، وہ 1966 جرمنی کی ورلڈ کپ ٹیم کا نہ صرف حصے تھے بلکہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی بھی بنے۔1974 میں انہوں نے بحیثیت کپتان اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ کا ٹائٹل جتوایا۔انہوں نے جرمن کلب بائرن میونخ کے لیے 582 میچز کھیلے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close