الیکشن جیتنے والے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن نے شہری کو تھپڑ کیوں رسید کر دیا؟ ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک (پی این آئی) بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان اور عام انتخابات میں بھاری مارجن سے فتح پانے والے شکیب الحسن کی شہری کو تھپڑ جڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر انہیں کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ یہ ویڈیو کب اور کس دن بنائی گئی اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی جاسکی تاہم خیال کیا جارہا ہے کہ ویڈیو شکیب کے پارلیمانی انتخابات کے دوران بوتھ وزٹ کے دوران بنائی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بوتھ پر اسٹار آل راؤنڈر کے آنے کی خبر پھیلتے ہی ایک بڑا ہجوم ان کی ایک جھلک دیکھنے پہنچ گیا، اسی دوران لوگوں کے ہجوم نے شکیب کو گھیرے میں لے لیا اور افراتفری کی کیفیت پیداہوگئی، اسی دوران شکیب کے کئی مداحوں نے ان کے قریب جانے کی کوشش کی، انہی میں سے ایک مداح نے شکیب کا کندھا پیچھے سے پکڑ کر ان سے ملنے کی کوشش کی جس پر کرکٹر نے پلٹ کر اس شخص کو تھپڑ جڑ دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔شکیب الحسن کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد انہیں سخت تنقید کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش ٹیم کے کپتان شکیب الحسن حالیہ پارلیمانی انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیت کر رکن پارلیمنٹ منتخب ہوگئے ہیں۔شکیب الحسن نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکمران جماعت عوامی لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close