دبئی (پی این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے کھیل کےقوانین میں مزید تبدیلیاں کردی گئی ہیں۔
نئے قوانین کے مطابق آن فیلڈ امپائر کی جانب سے سٹمپ کی اپیل ہوئی تو ٹی وی امپائر کیچ کی جانچ نہیں کرسکے گا، کیچ کے لیے الگ سے ریویو لینا ہوگا۔آئی سی سی نے کن کشن کا قانون بھی مزید واضح کردیا ہے،باؤلنگ کے دوران کن کشن کی وجہ سے معطل کھلاڑی کے متبادل کو باؤلنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔آئی سی سی نے فیلڈ انجری کی تشخیص اور علاج کے لیے مقرر کردہ وقت بھی چار منٹ تک محدود کردیا ہے۔
قبل ازیں آئی سی سی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اب ٹی ٹوئنٹی اورون ڈے میں اوورز کےدوران سٹاپ واچ کااستعمال کیاجائےگا، میچ میں تین بار اوورز کے درمیان 60 سیکنڈ سےزیادہ وقت لینےپرپانچ رنزکی پینلٹی لگائی جائے گی ۔آئی سی سی کے مطابق پچ یا آٶٹ فیلڈ کوپانچ سال کےعرصےمیں پانچ یا چھ ڈی میرٹ پوائنٹ ملنے پرگراٶنڈ کاانٹرنیشنل سٹیٹس ختم کردیاجائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں