آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 ، دلکش سرگرمیاں آپ کی منتظر

دبئی(پی این آئی )یواے ای کی لیگ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 سیزن 2 کے آغاز میں صرف دو ہفتے رہ گئے، اس کی افتتاحی تقریب 19 جنوری کو شارجہ میں ہوگی۔
آمدہ سیزن اسٹارز سے بھرپور ایکشن سے بھرپور میچوں کے ساتھ شائقین کرکٹ کو بھرپور تفریح فراہم کرنے کا وعدہ کررہا ہے۔ آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 کے لئے شارجہ کے المجاز پارک میں 5 سے 7 جنوری بگ بیلون میٹ اینڈ گریٹ ایونٹ ہوگا ۔ جس میں ٹرافی کی نمائش ہوگی اور شائقین کرکٹ ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنواسکیں گے۔

گلوبل ولیج دبئی میں 7 سے 14 جنوری تک مہمانوں کو اس ٹورنامنٹ کے ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے دلچسپ کھیلوں میں حصہ لینے کا موقع دیا جائے ۔ شائقین کرکٹ کو ٹکٹ کے دیگر تحائف بھی ملیں گے۔
دبئی مال، مال آف ایمریٹس، شارجہ میں زاہیہ مال اور ابوظبی میں یاس مال میں ٹرافی ڈسپلے، سپر لیجنڈز اور کھلاڑیوں کے ساتھ میٹ اینڈ گریٹ سیشنز، انفلوئنسر اور آر جے پروموشنز، لکی ڈراز اور تحائف آپ کے منتظر ہوں گے۔ سیزن 2 میں شائقین ڈیوڈ وارنر، آندرے رسل، ڈیوڈ ولی، رحمان اللہ گرباز، شاہین شاہ آفریدی، ایلکس ہیلز، شمرون ہیٹمائر، کرس جارڈن، ٹرینٹ بولٹ، نکولس پورن، کرس ووکس اور مہیش تھیکشانا سمیت دیگر لیجنڈری کھلاڑی کو ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔ ٹورنامنٹ میں 100 سے زائد بین الاقوامی اور متحدہ عرب امارات کے 24 کھلاڑی حصہ لیں گے۔آئی ایل ٹی 20 سیزن کا فائنل ہفتہ 17 فروری کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close