فرنچائز بیسڈ لیگ کے لئے ڈبلیو ایل ایف اور ڈبلیو بی سی موئے تھائی میں تاریخی معاہدہ

دبئی(پی این آئی )ایکشن سے بھرپور کھیل موئے تھائی میں ایک بڑی تبدیلی کو تیار ہے کیونکہ پروموٹرز نے ورلڈ لیگ آف فائٹرز (ڈبلیو ایل ایف) کے آغاز کا اعلان کیا ہے جو ایک منفرد اسپورٹس اینمنٹ لیگ ہے جس کا مقصد موئے تھائی کو عالمی سطح پر متعارف کرانا ہے۔
ڈبلیو ایل ایف نے معروف ورلڈ باکسنگ کونسل موئے تھائی کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ پہلی بار لیگ طرز کے مقابلے کو یکجا کیا جاسکے۔ کمبیٹ اسپورٹس ورلڈ میں پہلی بار فرنچائز پر مبنی لیگ طرز کا ٹورنامنٹ منعقد ہوگا جس میں دنیا کے 20 بہترین مرد و خواتین موئے تھائی فائٹرز حصہ لیں گے۔.

معروف عالمی فائٹنگ مقابلے کے ستاروں کو 4 فرنچائززمیں تقسیم کیا جائے گا جو راؤنڈ رابن فارمیٹ میں ایک دوسرے کے خلاف مقابلہ کریں گے تاکہ وہ ڈبلیو ایل ایف / ڈبلیو بی سی ٹائٹل بیلٹ حاصل کرسکیں۔ورلڈ لیگ آف فائٹرز کے شریک بانی راجیش بنگا اور سنیل میتھیو نے لیگ بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس عالمی سطح پر مارشل آرٹس اور باکسنگ کی مقبولیت کو بڑھانے اور دنیا بھر سے شائقین اور خواہشمند ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کرکے عالمی سطح پر فائٹنگ کے لئے محبت کو تقویت دینے کا وژن ہے۔
ورلڈ لیگ آف فائٹرز ایسا کرنے کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے اور ورلڈ باکسنگ کونسل موئے تھائی کے ساتھ تاریخی معاہدے سے ہم تاریخ کے سب سے بڑے شو کو ایک ساتھ لائیں گے۔ڈبلیو بی سی موئے تھائی کے سیکرٹری جنرل کیون نون نے کہا کہ ڈبلیو بی سی موئے تھائی اور ورلڈ لیگ آف فائٹرز (ڈبلیو ایل ایف) کے درمیان تعاون موئی تھائی اور فائٹنگ مقابلو کی دنیا کے لئے ایک مثبت پیشرفت کی نشاندہی کرتا ہے۔

ہمیں یقین ہے کہ ڈبلیو ایل ایف کی ٹیم ابھرتے ہوئے اور قائم ہونے والے موئے تھائی ٹیلنٹ کے لئے ایک انمول پلیٹ فارم اور کامیابی کا راستہ فراہم کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close