بالی وڈ کی مشہور جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور نے بھی کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھ دیا

ممبئی (پی این آئی) بالی وڈ کی سپر سٹار جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور نے انڈین سٹریٹ پریمیئر لیگ (آئی ایس پی ایل) کی ٹیم کولکتہ خرید لی ہے۔

کرینہ کپور نے اپنے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’کرکٹ، ایک روایت ہے جس کو ہم مناتے ہیں، یہ محبت ہے جو ہم شیئر کرتے ہیں۔ یہ تو ہمارے خاندان کے خون میں گردش کرتی ہے۔ سو ہم یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ انڈین سٹریٹ پریمیئر لیگ میں کولکتہ کی ٹیم کے مالک بن گئے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ نوجوان کرکٹرز کے لیے ایک زبردست موقع ہے اور ہم اس تجربے کا حصہ بنتے ہوئے نہایت پُرجوش ہیں۔‘ بھارتی میڈیاکے مطابق لیگ کے منتظمین نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ انڈیا میں سب سے پہلا ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ ہوگا جو سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔اس ٹورنامنٹ کے میچز دس اوورز پر مشتمل ہوں گے۔انڈین سٹریٹ پریمیئر لیگ کے مالکان میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شامل ہیں۔جن مشہور شخصیات نے آئی ایس پی ایل میں ٹیمیں لی ہیں اُن میں امیتابھ بچن کے پاس ممبئی، اکشے کمار نے سری نگر، ہریتک روشن کی بنگلورو، کرکٹر سوریا کی چنائی اور رام چرن کی حیدرآباد شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close