سڈنی(پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی ڈیبیو ٹیسٹ سیریز کے دوران تاریخی اعزاز اپنے نام کرلیا۔عامر جمال ایک ٹیسٹ سیریز میں 100 سے زیادہ رنز بنانے اور 10 سے زیادہ وکٹیں لینے کا نادر کارنامہ انجام دینے والے تیسرے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔
دوسرے ٹیسٹ کے دوران عامر اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز میں 50 سے زیادہ سکور اور 5 سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔پاکستانی آلراؤنڈر نے یہ تاریخی کارنامہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں سرانجام دیا جہاں انہوں نے اپنی باؤلنگ کے بعد بیٹنگ کی صلاحیت کا بھی مظاہرہ کیا۔
انہوں نے پاکستان کی پہلی اننگ میں اپنے کیرئیر کی پہلی شاندار ففٹی سکور کی جس نے انہیں پاکستان کے لیجنڈ کرکٹرز عمران خان اور وسیم اکرم کے ساتھ ایک ایلیٹ کلب میں جگہ بنانے میں کامیابی دی۔
جمال کی 97 گیندوں پر 82 رنز کی شاندار اننگ جس میں 9 چوکے اور 4 چھکے بھی شامل تھے ٹیم کے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہوئی اور نویں وکٹ کی شراکت میں انہوں نے میر حمزہ کے ساتھ مل کر 86 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اور پاکستان کا سکور 313 رنز تک پہنچایا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں