جنرل (ر) عارف حسن پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کی صدارت سے مستعفی

لاہور (پی این آئی) جنرل (ر) عارف حسن پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کی صدارت سے مستعفی ہوگئے۔

پی او اے کی ایگزیکٹو کمیٹی کے نام خط کے متن کے مطابق جنرل عارف حسن نے خرابی صحت کی بنا پر صدارت چھوڑی ہے۔خط میں عارف حسن کا کہنا ہے کہ یکم جنوری 2024 کو اپنے عہدے سے مستعفی ہورہا ہوں، فیصلہ آسان نہیں تھا، صحت پر توجہ دینے کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا۔عارف حسن 19 سال پی او اے کے صدر رہے، وہ مارچ 2004 میں پہلی بار پی او اے کے صدر منتخب ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close