پاکستانی اسٹار آصف علی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، ساگرکھنہ

دبئی(پی این آئی) نیو یارک اسٹرائیکرز مالک ساگر کھنہ نے ابوظبی ٹی 10 ٹورنامنٹ جیتنے پر ٹیم کو مبارکباد دی ہے اور پاکستانی اسٹار آصف علی کی خاص طور پر تعریف کرتے ہوئے ان کی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا ہے۔ آصف علی اور کپتان کیرون پولارڈ کے ساتھ شاندار شراکت قائم کرتے ہوئے اسٹرائیکرز کو گلیڈی ایٹرز پر فتح دلائی تھی۔کھلاڑیوں کی شاندار خدمات کا ذکر کرتے ہوئے ساگر نے کہا کہ آصف علی اور کپتان کیرون پولارڈ کے درمیان زبردست شراکت داری ان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کی عکاسی کرتی ہے جنہیں ہم بہت احتیاط سے چنا تھا۔

ان کی شراکت فائنل میچ کا ٹرننگ پوائنٹ تھی انہوں نے ٹیم کی غیرمعمولی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ جیت ہمارے کھلاڑیوں کے غیر متزلزل عزم، محنت اور غیر معمولی مہارت کی عکاسی کرتی ہے۔ اس جیت نے نہ صرف ٹیم کی کارکردگی میں ایک شاندار ٹرافی کا اضافہ کیا ہے بلکہ ٹی 10 کرکٹ کی دنیا کو نئی جذبہ بھی دیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close