حسن علی میچ کے دوران بھی اپنے دلچسپ انداز سے باز نہ آئے

میلبرن (پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی میچ کے دوران بھی اپنے دلچسپ انداز سے باز نہ آئے۔ میلبرن میں جاری آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کے لیے کھڑے حسن علی نے دلچسپ انداز اپنایا تو پیچھے بیٹھے شائقین بھی اس میں شامل ہوگئے۔حسن علی نے باؤنڈری لائن پر کھڑے ہوکر ڈانس مووز کیے جسے شائقین نے بھی کاپی کیا۔حسن علی کے اس انداز پر کمنٹیٹرز بھی ہنستے رہے، بعدازاں حسن علی نے شائقین کو تالیاں بجا کر جواب بھی دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close